جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن

مہنگائی کے دورمیں عوام کو ریلیف دیا جا رہاہے، عوام سب سے زیادہ مہنگائی سے پریشان ہے،وزیراطلاعات سندھ

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:13

جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سینئر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دن تھا۔میرپورخاص میں پیپلزبس سروس افتتاح کے موقع پرصوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دورمیں عوام کو ریلیف دیا جا رہاہے، عوام سب سے زیادہ مہنگائی سے پریشان ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ کم پیسوں میں عوام میرپورخاص میں بسوں میں سفرکریں گے، چند بے وقوفوں نے عوام کو غلط راہ پر ڈال دیا تھا، مخالفین کے گھروں اوران پر ذاتی حملے کیے گئے۔وزیرسندھ نے کہا کہ جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، سندھ کے ہر ضلع میں پیپلزبس سروس شروع کریں گے، حکومت میں دوبارہ آنے کے بعد مزید بسیں لانے کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں صرف انتشار پھیلایاہے، پی ٹی آئی اپنے دور کا کوئی ایک پروجیکٹ بھی نہیں بتا سکتی، بی آر ٹی میں پی ٹی آئی نے بے پناہ کرپشن کی۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کچھ سیاستدان سمجھتے ہیں جھوٹ بولیں گے تو شاید کامیاب ہوں گے، منفی پروپگینڈاکرنے والوں کا مل کرسب کو مقابلہ کرناہوگا، 9مئی پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دن تھا۔صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہاکہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرغنڈوں نے بسیں جلائیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی غنڈوں نے فساد مچایا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں