وزیراعظم نواز شریف پانامہ کیس ہار چکے ہیں ‘انکی طرف سے استثنیٰ کی درخواست انتہائی شرمناک ہے ‘قوم اب ان کے جھوٹ میں کسی بھی صورت نہیں آئیگی ‘پاکستان کے 20کروڑ عوام کو بیوقوف بنانے والے اور ان کی دولت سے بیرون ممالک میں جائیدادیں بنانے والے موجودہ وزیراعظم کو آئین میںکسی بھی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصل نہیں

پاکستان تحریک انصاف ضلع میرپور کے سابق صدر قمر چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 14:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنواز شریف پانامہ کیس ہار چکے ہیں انکی طرف سے استثنیٰ کی درخواست انتہائی شرمناک ہے قوم اب ان کے جھوٹ میں کسی بھی صورت نہیں آئیگی پاکستان کے بیس کروڑ عوام کو بیوقوف بنانے والے اور ان کی دولت سے بیرون ممالک میں جائیدادیں بنانے والے موجودہ وزیراعظم کو آئین میںکسی بھی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ۔

مسلم لیگ ن کو شرم آنی چاہیے کہ ماضی میں یوسف رضا گیلانی کو کسی طرح نااہل قرار دیا گیا تھا اور اب اپنی باری آنے پر یہ لوگ استثنیٰ مانگ رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع میرپور کے سابق صدر قمر چوہدری نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قمر چوہدری نے کہا کہ یہ کونسا قانون ہے جس کی بیساکھیوں کے سہارے موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورا کرنا چاہتی ہے 30سال تک ملک کو لوٹنے والوں کی جب پکڑ ہوئی تو انہوںنے عدالت سے استثنیٰ مانگ کر اپنی چوری ثابت کر دی ہے ان جیسے لوگوں کو کسی بھی صورت نہیںچھوڑا جا سکتا جو ملک کو لوٹنے کے بعد عدالت سے استثنیٰ مانگ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میاںمحمدنواز شریف کی لاء ٹیم حقائق سے مکمل طورپر پردہ پوشی اختیار کیے ہوئے آئین کے تحت صرف صدر و گورنرز کو استثنیٰ حاصل ہے یہ بات تک ان کو معلوم نہیں میاںمحمدنواز شریف کی لاء ٹیم یہ جان چکی ہے کہ میاںمحمدنواز شریف کو بچانا اب ممکن نہیںہے اس لیے وہ آئین کے منافی باتیںکر کے عوام کی آنکھوں میںدھول جھونکنے کی کوششیںکررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پانامہ کرپشن سکینڈل کا فیصلہ ہو جائے گا جس میں پاکستان کے عوام اورعمران خان کی فتح ہو گی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں