پانچ ہزار سال پُرانا شہر ملتان 24جنوری کو میٹرو کے جدید ترین دور میں داخل ہو جائیگا

اتوار 22 جنوری 2017 17:10

پانچ ہزار سال پُرانا شہر ملتان 24جنوری کو میٹرو کے جدید ترین دور میں داخل ہو جائیگا

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پانچ ہزار سال پُرانا شہر ملتان 24جنوری کو میٹرو کے جدیدترین دور میںداخل ہو جائے گا، وزیرِاعظم محمد نوازشریف 28ارب 88کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کا (کل) افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس منصوبے کا ٹریک مکمل ہو چُکا ہے ،میٹرو اسٹیشن تیار ہوگئے ہیں زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارانوالا تک ساڑھے 18کلو میٹر طویل اس روٹ پر 21میٹرو بس اسٹیشن تیار کیے گئے ہیں ،افتتاح سے قبل میٹرو بسیں آزمائشی بنیادوں پر چلائی جا رہی ہیں ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیرِانتظام چلایا جانے والا یہ نظام جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے جہاں مسافروں کے لیے خوبصورت انتظار گاہیں تیار کی گئی ہیں ، یہ منصوبہ وزیرِاعلٰی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کیا گیا اور لاہور ،راولپنڈی ، اسلام آباد کے مقابلے میں ملتان کے میٹرو اسٹیشن زیادہ خوبصورت ودلفریب اور جدید ہیں 40لاکھ کی آبادی کے اس شہر میں میٹرو بس نظام کے ذریعے روزانہ 97ہزار افراد کو سفر کی سہولت میسّر آئے گی، میٹرو بسوں کی آمدورفت اوردیگر معلومات کی فراہمی کے لیے میٹرو ’’APP‘‘ بھی تیار کی جا رہی ہے جسے ڈائون لوڈ کر کے مسافر مطلوبہ میٹرو بسوں کی آمدورفت کے بارے میں درُست معلومات حاصل کر سکیں گے اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اُن کے روٹ کی بس اس وقت کس مُقام پر مُوجود ہے اور کتنی دیر میں اُن کے سٹاپ پر پُہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں