روزہ مرہ کے سیاسی معاملات میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں،اوباما

مجھے کچھ عرصے کے لیے خاموش رہنا ہے اس کے بعداپنی شکست خوردہ جماعت کی تعمیرِ نو کے لیے کام کروں گا،انٹرویو

جمعہ 20 جنوری 2017 12:03

روزہ مرہ کے سیاسی معاملات میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں،اوباما
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) امریکا کے سبکدوش صدراوبامانے کہاہے کہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اٴْن کا روز مرہ کے سیاسی معاملات میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم وہ اپنی شکست خوردہ جماعت کی تعمیرِ نو کے لیے کام کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے سے مختصر بات چیت میں وباما کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ملکی سیاسی معاملات میں دخل دینا نہیں چاہتے لیکن ایسا بھی نہیں کہ وہ جمہوریت کے حوالے سے بنیادی مسائل پر بات نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ مجھے کچھ عرصے کے لیے خاموش رہنا ہے۔ خاموش رہنے سے میرا مطلب سیاسی طور پر خاموش رہنا نہیں ہے۔ مجھے اندرونی طور پر خود کو پر سکون کرنا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں