آزا د ریاست میں مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال
مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد کشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور الجوادی پر قاتلانہ حملے کے بعد اعلی سطحی وفد لے کر اہل تشیع سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیلئے فقہ جعفریہ کے قائد و سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید کفایت حسین نقوی کے گھر پہنچ گئے
جمعہ 17 فروری 2017 14:30
(جاری ہے)
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے وفد میں مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب کے ہمراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سرپرست محی الدین اثری،علمائو مشائخ کونسل آزادحکومت ریاست جموںو کشمیر کے ممبر و رئیس جامعہ محمدیہ مولانازاہد الاسلام اثری،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما و شیخ الحدیث مولانا عصمت اللہ عاصم،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی نائب ناظم تبلیغ مولانا فضل الرحمن،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی نائب ناظم مالیات ممتاز مغل و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی نے کہا کہ ریاست میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔ علمی اختلافات کو مذہبی فرقہ واریت کا رنگ نہیںدیا جا سکتا۔ تمام مسالک پر لازم ہے کہ وہ اک دوسرے کے فکری نظریات اور اکابرین کا احترام کریں۔ معاشرے میں پھیلنے والی بدامنی کی بنیادی وجہ عدم برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذمت کرنا ،اسلام کا پیغام ہے اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانا، یہ جہاد ہے۔ انہوںنے وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور الجوادی پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سرپرست محی الدین اثری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی مذہبی رہنما پر ہونے والی دہشت گردی کا یہ ہونے والا غیر معمولی واقع ہے۔ اس واقع میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنا اشد ضروری ہے ،نہیں تو آزاد کشمیر میں دشمن افراتفری پیدا کرسکتے ہیں۔مرکزی جمعیت اہل حدیث فقہ جعفریہ کے ساتھ اس موقع پر مکمل ہمدردی و یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔ فقہ جعفریہ کے قائد و سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید کفایت حسین نقوی اور فقہ جعفریہ آزاد کشمیر کے صدر سید شبیر حسین بخاری نے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد کشمیر کے ناظم اعلی دانیال شھاب مدنی ،محی الدین اثری وان کے ہمراہ آنے والے ارکین وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں مذہبی ہم آہنگی کی بنیاد مولانا محمد یونس اثریؒ نے رکھی اور اس ہم آہنگی کو پروفیسر شھاب الدین مدنیؒ نے نہایت خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں فرقہ وایت کے خاتمہ کے سلسلہ میں تمام مذہبی قوتوں کا بہترین کردار ہے ۔ فقہ جعفریہ کسی کو بھی مذہبی آڑ میں ریاست کا ماحول خراب نہیں کرنے دے گی ۔ حکومت آزاد کشمیر سے علامہ تصور الجوادی پر ہونے والے قاتلانہ حملہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین وزیراعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر محسن گیلانی کا ..
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا سابق وزیر شازیہ اکبر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس نوجوانوں کیلئے روزگار کابہترین موقع ہے،ریحانہ خان
گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ کے کام کی سست رفتاری پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،سپیکر کا نوٹس
چوہدری انوارالحق کاشازیہ اکبر سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لئے پوری کوششیں کی جائیں گی،سردار عتیق
محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع واک ،سیمینارز، مذاکرے و تقاریب کاانعقاد ..
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے ..
خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا
دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان
مظفرگڑھ،غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا شریک ملزم سمیت گرفتار
فوڈ اتھارٹی کے پنجگراں اور پٹہکہ نصیرآباد کے بازاروں میں چھاپے ،تاجرو ں کو جرمانے
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت