ایف بی آر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکے، سٹیٹ بینک

پیر 6 مئی 2013 15:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایف بی آر کو ڈالرسمیت غیر ملکی کرنسیوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔ زرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی کرنسیوں کی اسمگلنگ پر ایف بی آر کی توجہ دلائی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسیوں کی اسمگلنگ سے نہ صرف روپے کے مقابلے ان کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے بلکہ معیشت پر بھی اس کا منفی اثر پڑرہاہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے انتباہ کے بعد ٹیکس اتھارٹی نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، ماڈل کسٹمز کلکٹوریٹس کو خاص ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں