مظفر گڑھ ،ْ شوہر کی گرفتاری پر خاتون نے تھانے کے باہر خود کو آگ لگا لی

منگل 24 جنوری 2017 16:53

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء)مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں خاتون نے تھانے کے باہر خود کو آگ لگا لی ۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے موضع گجوائیاں کی رہائشی شہناز نامی خاتون نے شوہر کو بلاوجہ حراست میں لیے جانے پر احتجاجاٴْٴْ تھانے کے باہر خود کو آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق پولیس نے شہناز کے شوہر کو ملزمان کی نشاندہی پر گرفتارکیا جس کے بعد ملزم کی بیوی نے تھانے کے باہر اپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ لگا لی ۔

(جاری ہے)

راہگیروں نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی اور تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہناز کے جسم کا 50فیصد حصہ جل چکا ہے ۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں