امتحانی مرکز پر طلبا کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں،اسسٹنٹ کمشنر

پیر 22 اپریل 2024 20:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے ڈی ایس پی ریحان رسول افغان کے ہمراہ سردار کوڑے خان اسکول میں قائم انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپس اور حاضری شیٹ کو چیک کیا اور نگران عملے کی بھی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ صرف ڈی جی خان بورڈ کا مقرر کردہ عملہ ہی نگرانی کے فرائض سرانجام دے سکتا ہے،کسی پرائیویٹ آدمی سے نگرانی کا کام نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے امتحانی مرکز پر طلبا کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں