ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے ہمراہ کمپری ہنسیو ہائی سکول میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 22 اپریل 2024 20:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ کے ہمراہ کمپری ہنسیو ہائی سکول میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا، امتحانی مراکز میں طلبا کی امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپ اور حاضری شیٹ کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور عملہ سخت اور مؤثر نگرانی کریں جبکہ غیر متعلقہ افراد کو امتحانی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ سوالیہ پیپر اور جوابی کاپیاں بروقت تقسیم کی جائیں،امتحانی مراکز کے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے ،اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان نے ڈی سی آفس میں آسان رسائی کے تحت کھلی کچہری لگائی اور عوامی مسائل سنے اوران کے فوری حل کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور اپنے ماتحت اہلکاروں کو بھی ہدایت کریں کہ آنے والے سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کی بات تسلی سے سنیں اور ان کومطمئن کریں۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں