نصیر آباد،ایس ایچ او منجھو شوری شمن علی سولنگی کی تعیناتی علاقے کیلئے خوش آئندہ ہے ،،محمد گل جتک

بدھ 15 فروری 2017 16:16

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) نصیرآباد کے سماجی رہنماطارق علی رند ،محمد گل جتک ،بہرام بلوچ ویگر نے اپنے جارہی کر دہ بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او منجھو شوری شمن علی سولنگی کی تعیناتی علاقے کے لئے خوش آئندہ ہے موصوف نے انچارج سمبھالتے ہی علاقے میں امن امان کو بر قرار کر نے کیلئے جو اقدا مات کئیے وہ قابل تعریف ہے موصوف کے بدولت آج علاقے میں امن امان مکمل طور پر قائم ہو چکا ہے چوری ،ڈکھتی ،موٹر سائیکل چھننے کے واراتوں کم ہو نے کے سبب آج علاقے کے عوام پر بے خوف و خطرہ سفر کر رہے ہیں جس سے عوام موصوف کی کارگردگی کی تعریف کررہے ہیں جس کی وجہ سے آج علاقے میں امن امان کی فضاء قائم ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ موصو ف ایک فرض شناس شخصیت کے مالک ہے جو اپنے فرض کو بخوبی انجام دے رہا ہے جس کے بدولت علاقے میں عوام کی جان ومال محفوط ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں