ڈیر ہ مرادجمالی، دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے دوافراد جاں بحق ،دوبچے زخمی

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:28

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم دوافراد جاں بحق دوبچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گوٹھ نور محمد مینگل میں دو موٹرسائیکل تیز رفتاری اور بارش سے پھسلنے کے باعث آپس میں ٹکراگئے جس کے باعث دو موٹرسائیکل سوار محمد صادق اور صدام حسین نامی اشخاص جاں بحق اور دو معصوم بچے زخمی ہوگئے۔ جنھیں فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی، اس حوالے سے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں