مولانا سلیم اللہ خان کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے،مولاناسمیع الحق

پیر 16 جنوری 2017 20:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام رہنما مولانا سمیع الحق نے وفاق المدارس کے صدر مولانا سلیم اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ایک بہت بڑا المناک سانحہ ہے، مولانا نے سالہا سال چیلنجوں کا بڑے تدبر اورحکمت عملی سے سامنا کیا، وہ اتحاد تنظیمات مدارس کے بھی سربراہ تھے جو ان پر تمام مکاتب کے اعتماد کا بین ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں بڑی تعداد میں علماء اور طلبا نے شرکت کی۔ تعزیتی اجتماع میں وفات پا جانے والے دیگر اہل علم کی مغفرت، ملک کے استحکام عالم اسلام کی سلامتی اور سرخروئی کیلئے بھی دعا کی گئی، اجلاس میں دیگر اساتذہ اور علماء نے بھی مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں