نوشہرہ فیروز، ٹریکٹر اور کار میں ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی

بدھ 18 جنوری 2017 12:53

نوشہرہ فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) نوشہرہ فیروز میں ٹریکٹر اور کار میں ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو مورو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں ٹکر کا یہ واقعہ بدھ کے روز نوشہرہ فیروز کے علاقے مورو کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر مورو تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں