نوشہرہ کینٹ ،تین کمسن بچے نکاسی آب کے نالے میں گر کر جاںبحق

جمعرات 19 جنوری 2017 20:49

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء)نوشہرہ کینٹ کے علاقے اے ایس سی کالونی میں تین ننھے منے بچے نکاسی آب کے نالے میں گرجانے کے نتیجے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔پھول جیسے بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کینٹ کے پوش علاقے اے ایس سی کالونی کے ای بلاک میں تین پھول جیسے بچی4سالہ عبدالہادی ولد ظہور احمد،4سالہ شہریار ولد شیراحمد اور5سالہ آمان ولد محمد یار آج سہ پہر دو بجے گھر سے باہر کھیلنے کیلئے نکلے اور گھر واپس نہ آئے تو علاقے میں لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے ان کی گمشدگی کے اعلانات کئے گئے۔

شام گئے پتہ چلا کہ تینوں بچے گندے نالے میں پڑے ہوئے ہیں جس پر تینوں بچوں کی لاشیں نالے سے نکالی گئیں اور ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں۔نالے میں گر کر جاں بحق ہو جانے والے تینوں بچے افغان مہاجرین تھی۔۔۔(ولی)

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں