-نوشہرہ کلاںکے علاقے مثل آباد میں 23سالہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی درندگی کرنے والے ملزم کو اہل محلہ نے رنگ ہاتھوں پکرلیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

H نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) نوشہرہ کلاںکے علاقے مثل آباد میں 23سالہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی درندگی کرنے والے ملزم کو اہل محلہ نے رنگ ہاتھوں پکرلیا۔جنسی درندے امیر غلام کی عوام نے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ خاتون سنبل خان کو میڈئکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔پولیس نے میڈئکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ جنسی درندگی ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف تھانہ نوشہرہ کلاں میں زیردفعہPPC-376 میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔نوشہرہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار ملزم امیرغلام کو ایک روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں