نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر کابل ریور کے مقام پر نوجوان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینے والے دونوں راہزنوںکو عوام نے پکڑلیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر کابل ریور کے مقام پر نوجوان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینے والے دونوں راہزنوںکو عوام نے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان موٹرسائکل سواروں نے نوشہرہ کلاں کے علاقے ضوانی خیل کے نوجوان آفاق خان کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر روکا اور قیمتی موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہونے لگے تو مقامی تاجران اور عوام نے پکڑ لیا خوب مرمت کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردی۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں کے مطابق ملزمان سے گن پوائنٹ پر چھننے گئے موبائل اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ملزمان نے کئی وارداتوں کا بھی اعتراف کیاہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں