۷نوشہرہ،بارشوں کی وجہ سے چھ گھروں کی خستہ حال چھتیں گرنے سے ما ں اپنے دو کمسن بچوں سمیت جابحق والد شدید زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:45

․ نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) نوشہرہ میں بارشوں کی وجہ سے چھ گھروں کی خستہ حال چھتیں گرنے سے ما ں اپنے دو کمسن بچوں سمیت جابحق والد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122کے مطابق افسوس ناک واقعہ جمشید خان سکنہ سوکی گاوں میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جابحق اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے آپنی مدد آپ اور ریسکیو1122کی مدد سے چھت کے ملبے سے نکل کر مردان میڈئکل کمپلکس منتقل کردیا۔

ریسکیو1122 نے تصدیق کی ہے کہ زیارت کاکا صاحب میں ولی،خویشگی بالا ،زنڈو بانڈہ اور پبی محب بانڈہ میں خستہ حال چھتیں گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122کے مطابق سوکی گاوں میں جاں بحق اور زخمی میں مسماة عائشہ زوجہ جمشید عمر 27 سال،اوکاش عمر 07 سال ،منصور عمر 2 سال اور گھر کے سربراہ جمشید عمر 34 سال زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں