اوکاڑہ میں مویشی منڈی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ،میاں محمد منیر

بدھ 18 جنوری 2017 17:25

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اوکاڑہ کے چک نمبر 5فور ایل میں لگنے والی مویشی منڈی ضلع میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور مویشی پال حضرات کے کاروبار کو بڑھاوا دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی منڈی کے قیام سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشرف سلطان،ممبران بورڈ آف ڈائریکٹر میاں محمد فاروق ،ڈاکٹر افضال حیدر ،چوہدری محمد رفیق ،شیخ اعجاز رضا اوراحمد علی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ،میاں محمد منیر نے کہا کہ مویشی منڈی کی جگہ پر جانوروں کی خرید و فروخت کرنیوالے بیوپاریوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں کیلئے چارپائیاں ،کھرلیاں ،جانوروں کا علاج معالجہ ،پانی ،بجلی ،بیت الخلاء کی سہولت ،ٹینٹ کی فراہمی ،سکیورٹی ،بغیر ٹیکس کے خرید و فروخت کی رسید کا اجراء ،اعلیٰ معیار کا کھانا ،جانوروں کیلئے چارہ جات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں