ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے دس نکاتی مطالبات پر عملداآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے دس نکاتی مطالبات پر عملداآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسویشن کے صدر گلاب نور آفریدی نے کہا کہ خیبر پختو نخواہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا.اجلاس میں 10 مطالبات حکومت کے سامنے پیش کیے،جس میں مریضوں کا مفت علاج ہیلتھ آلاوننس سمیت دیگر مطالبات پر تفصیلی بحث ہوئی ینگ ڈاکٹر ایسویشن کے صدر کاکہنا تھا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے توسیع کر دی ہے،حکومت کو پوسٹ کریجویٹ پر کو ئی پالیسی بنانی چا یئے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ پروفیشنل الائونس کو جلد سے جلد ڈاکٹروں کو دیا جا ئے، انہوںنے کہا کہ لکی مروت میں جو واقعات ہو رہے ہیں حکومت ان پر نو ٹس لی. جبکہ ایڈاک ڈاکٹرز کو بحال کر نے پر حکومت سست روی کا مظاہر ہ کر رہی ہیں.۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں