سی پیک قومی منصوبہ ہے اس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،راجہ عامر اقبال

منگل 17 جنوری 2017 18:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے اس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، حکومت کو چایئے کہ وہ صنعتی زونز کی ترقی کے مرحلے میں تاجروں کو لازمی اعتماد میں لے اور معلومات کا تبادلہ کرے اور جو مراعات غیرملکی سرمایہ کاروں کو دی جائیں ویسی ہی مقامی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو دی جائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نویںآل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس23اور 24 جنوری کو بھوربن مری میں منعقد ہو رہی ہے ۔کانفرنس میں فیڈریشن آف کامرس سمیت 51 چیمبرز کے صدور اور عہدے داران شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ پچھلے آٹھ سال سے باقاعدگی کے ساتھ یہ کانفرنس منعقد کراتا چلا آرہا ہے جس کا مقصد تمام چیمبرز اور نمائندہ عہدیداران کو قومی سطح پر معاشی مسائل اجاگر کرنے، تجارتی پالیسی اور کاروباری ماحول کے حوالے سے حکومت کو تجاویز دینے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔

صدر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے مجوزہ ایجنڈے میں سال 2017میں تاجروں کے لیے ممکنہ چیلنجز اور مشکلات کے تدارک کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔کانفرنس کے مجوزہ ایجنڈے میں شامل اہم نکات میںپاکستان کی معیشیت(ایک عمومی جائزہ)، انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس، ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، قومی قرضے اور سرکلر ڈیٹ ،پاکستان افغانستان وسطی ایشیا ٹریڈ سمٹ ،اورچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں