محکمہ زراعت پنجاب کا جدید آئی پی ایم ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

اتوار 15 جنوری 2017 14:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے جدید آئی پی ایم ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا جسے زرعی ماہرین او ر سائنسدانوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی سے ہی ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے سے انسان کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ زراعت کی گیارہ لیبارٹریوں میں دوست کیڑے بنانے کا کام جاری ہے یہ کیڑے فصلوں کو دشمن کیڑوں سے محفوظ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں