ساہیوال میں ڈاکے ،دو دوکانداروں اور ایک بیوپاری سے 3لاکھ 15ہزار کی نقدی ، لائسنسی پسٹل لوٹ لیا گیا

پولیس تھانہ غلہ منڈی اور پولیس تھانہ نور شاہ نے تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی

بدھ 22 فروری 2017 15:28

ساہیوال میں ڈاکے ،دو دوکانداروں اور ایک بیوپاری سے 3لاکھ 15ہزار کی نقدی ، لائسنسی پسٹل لوٹ لیا گیا
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) یہاںنواح میں ڈاکوئوںنے 3لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ آبپارہ ٹائون ساہیوال مارکیٹ میں سپئر پارٹس کے ڈیلر سجاد حسین دوکان پر تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آگئے اور اسلحہ تان کر دوکان میں گھس گئے اور نقدی 2لاکھ 8ہزار روپے اور لائسنسی پسٹل تیس بور چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرید کالونی میں شہباز علی اپنی دوکان بند کرکے واپس موٹر سائیکل پر اپنے بھائی یاسر کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر نقدی 45ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔ گیمبرنور شاہ روڈ پرچک 4-55 آر کے قریب ایک بیوپاری محمد عمران اپنی موٹر سائیکل پر چک4-61آر سے چک 4-55آر جارہاتھا کہ چک کے موڑ پر دو نقاب پوش ڈاکوئوںن پستول دکھا کر روک لیا اور جان سے مارنے کی دھکمی دیکر 52ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیںچل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں