نیشنل بینک کی طرف سے فارن کرنسی ٹرانزیکشن پر انعامات کی تقسیم

جمعرات 19 جنوری 2017 16:14

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)نیشنل بینک آف پاکستان سرگودہا ریجن میں رمضان مہم 2016کے ضمن میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ریجنل ہیڈ رانا امداد حسین خان مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد نیشنل بینک کے کسٹمرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

سال 2016کے دوران بہترین فارن کرنسی ٹرانزکشن پر انعامات دیئے جارہے ہیں اس سکیم سے نہ صرف نیشنل بینک کے کسٹمرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ کرنسی کے غیر قانونی انتقال کو روکنے میں بھی مدد ملے گی ۔

قبل ازیں ریجنل ہیڈ نے انعامات تقسیم کئے ۔ پہلا انعام سیدہ مہوش کاظمی نے دس گرام سونا ‘ عابد علی نے ایل سی ڈی ‘ محمد صدیق ‘ ادریس خان ‘ عنصر علی او رطارق علی نے موبائل فون وصول کئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں