وزیر اعلیٰ ادبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد

منگل 17 جنوری 2017 16:42

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ ادبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا میں مضمون نویسی (اردو) کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔جس میں ڈویژن بھر کے کالجز کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری سرفراز گجر تھے ۔

(جاری ہے)

پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا پروفیسر طاہر رحیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادبی مقابلہ جات کا انعقاد ایک انقلابی قدم ہے جس سے طلبا وطالبات کی پو شیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد مل رہی ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ پروفیسر سرفراز احمد چٹھہ ‘ پروفیسر فتح دین ‘ پروفیسر مقبول نثار ملک ‘ پروفیسر سید مرتضیٰ حسن اورپروفیسر شاہد اسلام دانش نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں