حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت سرگودھا کا تعزیتی اجلاس

بدھ 18 جنوری 2017 14:26

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت کے مرکزی دفتر گولچوک میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت پنجاب کے صدر مولانا قاری احمد علی ندیم نے کی اور اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کی کمی پوری نہیں ہو سکتی، انہوں نے اپنی تمام زندگی ختم نبوت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

قاری احمد علی ندیم نے مولانا شیخ سلیم اللہ خان اور عبدالحفیظ مکی کے لئے دعائے مغفرت بھی کرائی اور ان کی دینی و علمی خدمات کو سراہا ،اجلا س میں مولانا کلیم اللہ ربانی،انجینئر نذیر ملک، مولانا قاری ابو بکر صدیقی،محمد ابراہیم شریف جودھا،قاری سیف اللہ ،مولانا مجیب الرحمن،مفتی افضل،حافظ فاروق،مولانا عبدالوحید ڈوگر،قاری عقیل الرحمن زبیری،مفتی علی حیدر، مفتی محمد ندیم،مولانا محمد اقبال ربانہ،حافظ حبیب اللہ ہرگن، محمد ذکریہ الیاس،مولانا یاسر،مولانا عبداللہ کاشف،ملک نوخیز سمیت دیگر علماء کران نے شرکت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں