پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری،12ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 17:22

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے محمد اسماعیل سکنہ پشاور سے چرس2544گرام، ظہور احمد سکنہ پشاور سے چرس1500گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے ضیغم یامین سکنہ چک58جنوبی سے چرس1300گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے سعید مسیح سکنہ چک49ٹیل سے چرس1470گرام معہ شراب300بوتل، ذیشان مسیح سکنہ باجوہ کالونی سے شراب5بوتل، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے سلیم مسیح سکنہ چک84شمالی سے شراب80بوتل، اسلم مسیح سکنہ 103شمالی سے شراب60بوتل، تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے ذوالفقار احمد سکنہ نواب کالونی سے شراب250بوتل، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ثمر عباس سکنہ دیووال سے شراب25بوتل، تھانہ ساجد شہید پولیس نے محمد عثمان سکنہ چک 131جنوبی سے پسٹل30بور معہ5گولیاں، خاور سکنہ چک79شمالی سے پسٹل30بور معہ7گولیاں،تھانہ بھیرہ پولیس نے عمران سکنہ پھلروان سے پسٹل30بور برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں