سرگودھا‘تھا نہ صدر کی نئی عمارت کے افتتا ح کے موقع پر پولیس کی بد سلوکی با عث صحا فیوں نے تقریب کا بائیکا ٹ کردیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) تھا نہ صدر کی نئی عمارت کے افتتا ح کے موقع پر پولیس کی بد سلوکی کے با عث صحا فیوں نے تقریب کا بائیکا ٹ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تقریب کی کوریج کیلئے جانیوالے صحا فیوں کو ایس ایچ او عارف چیمہ نے ما تحت اہلکا روں کے ذریعے زبر دستی صحا فیوں کو تھانہ کی پرانی عمارت میں بھجوانے کی کوشش جس پر تقریب میں موجود صحا فیوں اور کیمرہ مینوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کردیا اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی نے معا ملہ کو سلجھانے کا حکم دیا جس کے بعد عارف چیمہ نے اپنے رویہ پر صحا فیوں سے معزرت کرلی ۔

وجہ یہ تھی کہ نئی عمارت کی افتتا حی تقریب میں عارف چیمہ کے ذاتی دوست اور رشتہ دار بھی کثیر تعداد میں موجود تھے جن کے بارے میں عارف چیمہ نے حکا م بالا کو انکا تعلق میڈیا سے بتا رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں