محکمہ صحت استور کی خالی پوسٹوں پر دھاندلی کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا

تحریک انصاف استور کے ڈپٹی آرگنائزر ندیم شمالی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 23:05

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف استور کے ڈپٹی آرگنائزر ندیم شمالی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت استور کی خالی پوسٹوں پر دھاندلی کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور دھاندلیوں کیخلاف آواز اٹھانا ہمارا قانونی حق ہے ۔

(جاری ہے)

اور ہم کسی بھی صورت میں امیدواروں کیساتھ نا انصافی نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے کرپشن کے نت نئے ریکارڈ قائم کئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس پر روزانہ سماعت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے تین تین باریاں لیکر ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو میں دھاندلی کی گئی تو محکمے کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں