نجمن تاجران سکردو کاواپڈا آفس کی تالہ بندی غیر معینہ مدت کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ

بجلی دینے والے اداروں پر نظر رکھی ہوئی ہے، اگر اس میں بہتری نہیں ہوئی تو ساتھ ملکر دوبارہ احتجاجی تحریک شروع ہو سکتا ہے، انجمن تاجران کااعلان

پیر 23 جنوری 2017 22:53

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء)انجمن تاجران سکردو کے مرکزی رہنمائوں کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر غلام حسین اطہر مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چار دن پہلے یاد گار شہدا پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں سکردو میں بجلی کے حوالے واپڈا کو لاک ڈائون کے حوالے سے دئیے گئے ڈیٹ لائن پر بحث کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا چونکہ واپڈا کے بجلی گھروں سے کسی حد تک بجلی کی ترسیل شروع ہو چکی جس سے شہر جو کہ مکمل اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا کسی حد تک روشنی میسر ہونا شروع ہوا ہے لیکن تاجر اور عوام اس سے بالکل مطمئن نہیں ہے پھر بھی چونکہ کسی حد تک بجلی کیلئے کام ہو رہا ہے لہذا تاجران سکردو واپڈا ،پی ڈبلیو ڈی سکردو انتظامیہ کے ساتھ مزید بہتری لانے کیلئے واپڈا آفس کی تالہ بندی فی الحال وقتی طور پر غیر معینہ مدت کیلئے موخر کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران بجلی دینے والے اداروں پر نظر رکھا ہوا ہے اگر اس میں بہتری نہیں ہوئی تو ساتھ ملکر دوبارہ احتجاجی تحریک شروع ہو سکتا ہے ۔واپڈا پاور سکردو سے توقع کر تے ہیں کہ دن کے اوقات میں سکردو کے مختلف جگہوں سے بجلی لا کر سکردو شہر میں جو پورے بلتستان کا تجارتی مرکز ہے دن کے اوقات میں کم از کم چھ گھنٹے بجلی مہیا کر یں گے اور شام کے وقت 12بجے تک بجلی کی تسلسل کو بغیر کسی لوڈ شیڈینگ کے سکردو شہر کو مہیا کرے چاہے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈیزل جنریٹر بھی چلانا ہی پڑے دیگر اضلاع مثلاً دیامر غذر وغیرہ میں ڈیزل جنریٹر چلا کر بجلی فراہم کیا جار ہا ہے ۔

امید کر تے ہیں محکمہ واپڈا اور محکمہ پاور سکردو اپنے روش میںتبدیلی لاتے ہوئے دوبارہ سکردو شہر کو اس طرح کے بحران سے دو چار نہیں کریں گے۔ ہم ضلعی انتظامیہ خصوصاً کمشنر بلتستان سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ شہر میں بجلی کے بحران کے کاتمے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ ایک بار پھر سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کر تے ہیں کہ واپڈا سکردو کے بجلی گھروں میں جو ناقص مشینری نصب کر کے بلتستان کے عوام اور پاکستان کے خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کیخلاف ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا کر غیر جانبدار تحقیقات کرا کر ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ کسی بھی وقت عوام کی غیض و غضب مشکل صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں