سکردو میں آٹا بلیک مارکٹنگ کرنے والا مافیا قابو سے باہر

منگل 14 فروری 2017 22:05

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء)سکردو میں آٹا بلیک مارکٹنگ کرنے والے مافیا قابو سے باہر ہو گیا۔ مقامی فلور ملز اور سول سپلائی کی ملی بھگت سے شہر میں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں آٹا بلیک مارکیٹنگ کا دھندہ جاری ہے جبکہ مقامی ملز سے فائن آٹا تیار کر کے تندور چیوں کو بھی سپلائی کیا جاتا ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دھندے میں خود سول سپلائی کے بعض ملازمین بھی ملوث ہیں اور ان افراد کو کیمپئین بھی ملتا ہے ۔ واضح رہے کہ آٹے کی بلیک مارکٹنگ کا دھندہ لگ بھگ آٹھ سالوں سے عروج پر ہے لیکن اس دھنے میں ملوث مافیا کو آج تک بے نقاب نہیں کیا گیا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں