صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا 6 ممبران کو عمرہ کیلئے بھیجنے کااعلان

پیر 16 جنوری 2017 15:53

سکھر۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے 6 خوش نصیب ممبران کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سکھر کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ہارون میمن نے کہی۔ اجلاس میںپرویز اعوان کو پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر سینئر رہنما حاجی محمد اقبال فاضلانی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیااور فاتحہ خوانی کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں