اینٹی نارکوٹکس عدالت کی جانب سے منشیات کیس میںدو جوابداروں کو دس دس سال قید، پچاس پچاس ہزار جرمانہ کی سزا

بدھ 18 جنوری 2017 18:33

سکھر۔ 18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اینٹی نارکوٹکس کورٹ خیرپور کے اسپیشل جج عاشق علی غوری کی عدالت نے منشیات کیس میں دو جوابداروں غلام رسول سولنگی اور ہدایت اللہ سولنگی کو جرم ثابت ہونے پر دس دس سال قید با مشقت اور 50،50 ہزار روپے اور جرمانہ کی سزاسنائی ہے، نارکوٹکس پویس سکھر نے 2015 میں جوابداروں کوگرفتارکر کے پندرہ کلو چرس اور ایک کلو افیون برامدکی تھی اور ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت کیس داخل کر کے کیس اینٹی نارکوٹیکس کورٹ میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں