ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین ،ڈپٹی کمشنر خیر پور اور چیئر مین ضلع کونسل کا بنیادی صحت مرکز اور تعلقہ اسپتال کوٹ ڈیجی کا دورہ ، پولیو مہم کا جائزہ لیا

بدھ 18 جنوری 2017 18:35

سکھر۔ 18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت اورضلع کونسل خیرپورکے چیئرمین شہر یار وسان نے یونین کونسل جھنڈو مشائخ تعلقہ کوٹ ڈیجی کے بنیادی صحت مرکز جان محمد ونڈیئراور تعلقہ اسپتال کوٹ ڈیجی کا دورہ کیا اور پولیو مہم کا جائزہ لیا، ’’اے پی پی‘‘ کے مطابق اس موقع پر انہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو، ٹی ایچ او ڈاکٹر غلام شبیر راجپرنے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں علاقے کی سطح پر مہم کی تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین شہریار وسان نے یو سی جھنڈو مشائخ کے چیئرمین فداحسین جامڑو کو ہدایت دیں کہ وہ تمام منتخب کونسلرز اور دیگر نمائندوں کے ہمراہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران آٹھ تحصیلوں میں 4 لاکھ سے زائد 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرئے پلائے جائیں گے اس موقع پر یو سی چیئرمین فدا حسین جامڑو، ڈاکٹر باقر جتوئی اور دیگر موجو دتھے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں