صوابی ‘ ڈاکٹر یاسر اقبال ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) رورل ہیلتھ سنٹر چھوٹا لاہور ضلع صوابی کے انچارج ڈاکٹر یاسر اقبال ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسر اقبال گذشتہ رات معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دینے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر چھوٹا لاہور سے موٹر سائیکل پر اپنے گائوں تورڈھیر آرہے تھے جب وہ مانکی کے مقام پر پہنچے تو سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر جانے سے آنے والے ایک گاڑی کے کچل جانے سے موقع پر دم توڑ گیا متوفی ڈاکٹر یاسر اقبال کو اتوار کے روز اپنے آبائی گائوں تورڈھیر میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازہ میں محکمہ صحت کے آفسرن اہلکاروں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پولیس چوکی جہانگیرہ نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں