ٹنڈوالہیار، بجلی کی16سے18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ، کاروباری زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی

اتوار 5 مئی 2013 23:57

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) بجلی کی16سے18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا کاروباری زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ۔

(جاری ہے)

سورج کی گرمی اور بجلی کی آنکھ مچھولی نے عوام کا چین سوک چھین لیا عوام نے حسیکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ 16سے18گھنٹے تک بڑھ جانے پر سیاسی وسماجی تنظیموں نے بھی احتجاجی مظاہرے کرنے کی منصوبہ بندی کرلیا ہے ۔شہریوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے والے واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے او ر عوام کو سکون وچین دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں