سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورنکا نے ورلڈ انڈورٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 16 فروری 2015 14:50

سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورنکا نے ورلڈ انڈورٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روٹرڈیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورنکا نے دفاعی چیمپیئن ٹوماس برڈچ کوشکست دے کرورلڈ انڈورٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کے شہرروٹرڈیم میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں سابق آسٹریلین اوپن چیمپیئن اسٹانسلاس واورنکا نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کوقابوکرلیا،واورنکا نے برڈچ کیخلاف چارچھ، چھ تین، اورچھ چارسے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا انڈورسلوروئیرجیتا، واورنکا نے برڈچ کیخلاف مسلسل چھٹی بارفتح سمیٹی،اسٹانسلاس واورنکا رواں سال دوسرا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے، انہوں نے جنوری میں چنائے اوپن جیتا تھا۔

واورنکا آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کے باعث ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکے تھے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 14:50:07