انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ سے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے شاندار کارکردگی پر شاہ زیب رند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہزیب رند کی جیت بلوچستان اور پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ شاہزیب رند کی کامیابی سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والا یہ نوجوان پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہے۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 23:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :