چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے شروع ہوگا

ہفتہ 28 مارچ 2015 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے اور ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 17:43:19