نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 26 اپریل 2024 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی، قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی، ولیم اورورکے کو بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔جمعرات کے روز قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے ، ٹام بلینڈل نے28 اور مائیکل بریسویل نے27 رنز بنائے جبکہ جوش کلارکسن صفر پر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 23 ، صائم ایوب 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 00:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :