آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو ”سپر ہٹ“ قرار دے دیا
ایونٹ میں فائنل سے قبل تک 2 ڈبل سنچریاں بنیں، 7 مرتبہ انفرادی اسکور 150 سے آگے گیا جبکہ مجموعی طور پر 38 سنچریاں سامنے آ ئیں
اتوار 29 مارچ 2015 13:19
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو ”سپر ہٹ“ قرار دے دیا، پاک بھارت مقابلے کے ناظرین کی تعداد ریکارڈ توڑ ثابت ہوئی، پہلی بار ڈبل سنچریاں بنیں، فائنل سے قبل تک 38 تھری فیگر اننگز سامنے آئیں، مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعدادوشمار کے تناظر میں ورلڈ کپ 2015 کو انتہائی کامیاب قرار دیا ہے، اس ایونٹ میں فائنل سے قبل تک 2 ڈبل سنچریاں بنیں، 7 مرتبہ انفرادی اسکور 150 سے ا?گے گیا جبکہ مجموعی طور پر 38 سنچریاں سامنے آئیں۔
گذشتہ سات ہفتوں کے دوران آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بیٹسمینوں کی مار دھاڑ عروج پر نظر ا?ئی جبکہ بولرز بھی پیچھے نہیں رہے، 28 مرتبہ چار یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا گیا، 2 ہیٹ ٹرکس ہوئیں۔(جاری ہے)
صرف بھارت میں اس مقابلے کو 28 کروڑ 80 لاکھ افراد نے دیکھا۔ آسٹریلیا میں 2 کروڑ دس لاکھ لوگوں نے ٹی وی پر کینگروز کے ہاتھوں انگلش ٹیم کی پٹائی کا نظارہ کیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار ایونٹ کی بے پناہ کامیابی کا ثبوت ہیں، یہ ورلڈ کپ دیکھنے اور کراؤڈ کے لحاظ سے کرکٹ تاریخ کا کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہوا، اس مرتبہ کوریج کیلیے 1400 میڈیا ممبرز ایونٹ میں شریک ہوئے۔
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
-
آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم