- Home
- Sports
- News
- جیت فلپ ہیوز کے نام کرتے ہیں ، اِسی لیے سیاہ پٹی باندھی ، ذہنی طورپر جیت کیلئے تیارتھے: آسٹریلوی ..
جیت فلپ ہیوز کے نام کرتے ہیں ، اِسی لیے سیاہ پٹی باندھی ، ذہنی طورپر جیت کیلئے تیارتھے: آسٹریلوی کپتان
اتوار 29 مارچ 2015 16:47
ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ورلڈکپ کو اپنے آنجہانی ساتھی فلپ ہیوز کے نام کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈ کو شکست دیناہمیشہ مشکل رہاہے ، ہر آسٹریلوی کاشکریہ جنہوں نے ٹیم کی سپورٹ کی اور ہم ذہنی و جسمانی طورپر تیار تھے ، ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین وقت تھاتاہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔
ورلڈکپ اپنی ٹیم کے نام کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے مائیکل کلارک کاکہناتھاکہ شاندار ٹورنامنٹ تھا ، اس کا کریڈٹ کیوی ٹیم اوراُن کے کپتان برینڈن مکلم کو بھی جاتاہے ، آسٹریلوی کرکٹ شائقین کاشکریہ جنہوں نے ٹیم کی حمایت کی ، وہ ٹرافی کے حقدار ہیں ۔ بازوپر کالی پٹی باندھنے سے متعلق مائیکل کلارک کاکہناتھاکہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گیند لگنے سے موت کے منہ میں جانیوالی کھلاڑی فلپ ہیوز کی یاد میں یہ سیاہ پٹی پہنی ہے ، جب بھی آسٹریلیا کی طرف سے کھیلے ، وہ یہ پہنے رکھتے ہیں ، آسٹریلوی کرکٹ کچھ ماہ سے شدید مشکلات کا شکار رہی اور یہی کہناچاہیں گے کہ ورلڈکپ اُنہوں نے 16کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا، یہ شام ہم اپنے چھوٹے بھائی کے نام کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے آئر لینڈ روانہ
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ،قا ئم مقام گورنر پنجاب کی لاہور ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات