مونٹی کالرو ماسٹرز ، روجر فیڈرر کو تیسرے راونڈ میں شکست

جمعہ 17 اپریل 2015 11:10

مونٹی کالرو ماسٹرز ، روجر فیڈرر کو تیسرے راونڈ میں شکست

مونٹی کارلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں جائلز مونفلز نے عالمی نمبر سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار2راجر فیڈرر کا قصہ تیسرے راؤنڈ میں تمام کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر 2 سیکنڈ سیڈڈ سوئس ٹینس سٹارروجر فیڈرر کو 14 سیڈ فرنچ جائلز مونفلز نے 6-4 اور 7-6(7/5) سے مات دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا، 4 مرتبہ ایونٹ کا فائنل ہارنے والے فیڈرر تقریباً چار ہفتے قبل انڈین ویلز فائنل میں عالمی نمبر 1 نووک جوکووک سے مات کے بعد پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں حصہ لے رہے تھے۔

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 11:10:24