8سال بعد سنگلز میچ کھیلنے والی مارٹینا ہنگس کو شکست

اتوار 19 اپریل 2015 10:54

8سال بعد سنگلز میچ کھیلنے والی مارٹینا ہنگس کو شکست

وارسا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) سوئس خاتون ٹینس سٹار مارٹیناہنگس فیڈ کپ کے سنگلز مقابلے میں پولینڈ کی اگنیسکاروڈوانسکا سے شکست کھا گئیں ۔ فیڈ کپ کے میچ راڈوانسکا نے مارٹینا ہنگس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے مات دیکر برتری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مارٹینا ہنگس 8سال بعد سنگلز مقابلے کیلئے کورٹ میں اتری تھیں جس میں انہیں ہار کا منہ دیکھنا پڑا ،انہوں نے آخری بار 2007ء میں سنگلز مقابلے میں حصہ لیا تھا ۔سوئس ٹینس سٹار نے رواں سال بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ مل کر ویمنز ڈبلز میں 3ٹائٹل جیتے ہیں تاہم سنگلز میں فتح ان کا مقدر نہ بن سکی۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 10:54:29