امریکی ریاست فلوریڈا میں شہریوں کی سمندر پر سات میل طویل پل پر روایتی دوڑ

اتوار 19 اپریل 2015 11:44

امریکی ریاست فلوریڈا میں شہریوں کی سمندر پر سات میل طویل پل پر روایتی دوڑ

فلو ریڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) امریکی ریاست فلوریڈا میں سینکڑوں شہریوں نے سمندر پر بنے سات میل لمبے پل پر روایتی دوڑ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

بحر اوقیانوس اور خلیج میکسیکو پر بنے سات میل طویل پل پر روایتی دوڈ کا یہ انوکھا مقابلہ ہر سال ہوتا ہے اور اس سال بھی 1500افراد نے اس ریس میں حصہ لیا۔ ریس میں فلوریڈا کے ایتھلیٹ مسلسل دوسرے سال سب سے آگے رہے۔ مردوں میں جوش پیٹرسن نے یہ فاصلہ 39منٹ 18سیکنڈز میں طے کرکے مقابلہ جیت لیا، جبکہ لورا ڈیبیلا نے 42منٹ 55سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے سب خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 11:44:23