برازیل ‘ ساوٴپالو میں مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو ہلاک کر دیا گیا

پیر 20 اپریل 2015 11:31

برازیل ‘ ساوٴپالو میں مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو ہلاک کر دیا گیا

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) برازیل میں پولیس حکام کے مطابق ساوٴپالو میں مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مقامی کلب کے حامیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اْس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کیلئے بینرز تیار کر رہے تھے۔حملہ آواروں نے گولیاں چلانے سے قبل ان افراد کو سیدھے لیٹ جانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق امکان ہے کہ ان آٹھ افراد کو منشیات کے سلسلے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ہفتہ کی درمیانی شب تین مسلح افراد فٹبال کلب کی عارضی عمارت میں داخل ہوئے تھے۔ساوٴپالو پولیس نے بتایا کہ مقامی فٹبال کلب کے جرائم پیشہ گروہ سے تعلقات تھے اور یہ حالیہ قتل بھی فٹبال کی وجہ سے نہیں بلکہ منشیات کی سمگلنگ کے سبب کیا گیا ہے۔تفتیش کرنے والے پولیس اہلکار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ عینی شاہدین کی مدد سے ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور ہمارے خیال میں یہ دشمنی کلب کی حمایت کرنے کی بنیاد پر نہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 11:31:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :