پی سی بی کا کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک ہی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

منگل 21 اپریل 2015 13:09

پی سی بی کا کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک ہی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پی سی بی نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے ملک بھر میں ایک ہی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، کلب سے لیکر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن تک کا نظام چلانے کیلئے ایک ہی طرز کا ماڈل آئین تیار کر لیا گیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق ملک بھر کے کرکٹ کلبوں کا بھی ایک ہی آئین تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل آئین کی منظوری کے بعد تمام ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز اس پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوں گی، جبکہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنیوالے عہدیداروں کو فوری فارغ کردیا جائے گا۔

نئے آئین کے مطابق کلب کی سطح پر عہدیداروں کیلئے ٹرم کی پابندی نہیں ہوگی۔ تاہم ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ کے منتخب عہدیداروں کیلئے تین ٹرم کی پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق عہدیداروں کی میعاد تین سال کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ آئندہ ڈسٹرکٹ لیول اور پی سی بی کے انتخابات ایک ہی سال کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 13:09:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :