برطانیہ میں سیجوے پولو چیمپئن شپ کا آغاز

منگل 21 اپریل 2015 13:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) برطانیہ کے علاقے واروِک شائر کے قصبے رگبی میں سیجوے پولو چیمپئن شپ کا آغازہو گیا ہے ، کھلاڑی گھوڑوں کی بجائے دو پہیوں والے سکوٹر پر سوار ہو کر کھیلتے ہیں سیجوے کو پولو اور ہاکی کا ملغوبہ کہا جاتا ہے ، اس کھیل میں کھلاڑی خود کار توازن رکھنے والے سکوٹر پر سوار ہو کر لکڑی سے بنے ہتھوڑے سے گیند کو مخالف گول میں پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار ساڑھے بارہ میل فی گھنٹہ ہے ، سیجوے پولو چیمپئن شپ میں جرمنی ، فِن لینڈ ، بارباڈوس اور برطانیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیجوے پولو تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ ایپل کے بانی سٹیو وزنیاک بھی سیجوے پولو کے کھلاڑی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 13:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :