19سالہ جاپانی سپرنٹر یوشی ہائیڈ نے یوسین بولٹ کو 100میٹر ریس کا چیلنج دیدیا

اتوار 26 اپریل 2015 11:13

19سالہ جاپانی سپرنٹر یوشی ہائیڈ نے یوسین بولٹ کو 100میٹر ریس کا چیلنج دیدیا

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) ایشیا کے تیزترین سپرنٹر یوشی ہائیڈ کریو نے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو جون میں ہونیوالی ڈائمنڈ لیگ نیویارک گرینڈ پرکس میں 100میٹر ریس کیلئے چیلنج کردیا ، میڈیا رپوٹس کے مطابق جاپان کے 19سالہ سپرنٹر یوشی ہائیڈ نے 28مارچ کوہیوسٹن میں ہونیوالی ٹیکساس ریلے ریس میںمقررہ فاصلہ 9.87سیکنڈ ز میں طے کر کے دنیا کو حیران کردیاتھا۔

(جاری ہے)

یوشی ہائیڈ کا کہنا ہے کہ وہ یوسین بولٹ کو شکست دے دینگے۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:13:44