ٹائیگرووڈز آئندہ ماہ پلیئرز گالف چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

2013ء کی روایت کو دوہراتے ہوئے ٹائٹلز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرونگا ٹائیگر

اتوار 26 اپریل 2015 12:03

ٹائیگرووڈز آئندہ ماہ پلیئرز گالف چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)شہرہ آفاق امریکی گالفر اور سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگرووڈز آئندہ ماہ فلوریڈا میں پلیئرز گالف چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ووڈز نے 2013ء میں یہاں پر دو ٹائٹلز جیتے تھے ووڈز نے رواں ماہ کے شروع میں گالف کے میدانوں میں واپسی کی تھی اور اب وہ آئندہ ماہ فلوریڈا میں شیڈول پلیئرز گالف چیمپئن شپ میں قسمت آزمائی کریں گے۔ سابق عالمی نمبر ایک نے کہا کہ 2013ء کی روایت کو دوہراتے ہوئے اس بار بھی ٹائٹلز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ چیمپئن شپ 7 سے 10 مئی تک کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 12:03:46