لندن میراتھن ، جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی

منگل 28 اپریل 2015 11:22

لندن میراتھن ، جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) لندن میراتھن میں شریک ایک جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی ۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق ریس جب شرو ع ہو ئی تو پال ایلیوٹ اورلارا ہاروے کنوارے تھے مگر دوڑ کے عین درمیان میں 13 میل کا فاصلہ طے کر نے کے بعد دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے جس کے بعد انہوں نے شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے ریس مکمل کی۔

(جاری ہے)

پال کا کہنا ہے کہ وہ اور لارامنفرد انداز میں شادی کرنا چاہتے تھے اور اسی لئے انہوں نے ریس کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 11:22:51